جمعرات,  18 دسمبر 2025ء
عالمی ریٹنگ میں بہتری ، اسلام آباد ایئرپورٹ پاکستان کا پہلا تھری اسٹار ایئرپورٹ بن گیا
اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ٹی سی ٹاور کے قریب تیندوے کی آمد، مٹر گشت ائیر پورٹ کے عملے میں خوف و ہراس

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عالمی ریٹنگ میں نمایاں بہتری آ گئی۔

عالمی شہرت یافتہ ادارے اسکائی ٹریکس (Skytrax) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو تھری اسٹار ایئرپورٹ قرار دے دیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ یہ اعزاز حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا تھری اسٹار ایئرپورٹ بن گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی تھری اسٹار کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کا پاسپورٹ بلیک لسٹنگ کیس میں امیگریشن ڈپارٹمنٹ کو نوٹس

رینکنگ کے مطابق لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ٹو اسٹار ریٹنگ دی گئی ہے۔

اسکائی ٹریکس کی رینکنگ فضائی مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ایئرپورٹ مینجمنٹ، صفائی، عملے کے رویے اور مجموعی سفری تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جاتی ہے۔

مزید خبریں