واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز) امریکی صدرٹرمپ کی مقبولیت گر کر 39 فیصد ہو گئی، امریکی معیشت کے حوالے سے بھی ریپبلکن ووٹرز ٹرمپ کے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں ، مہنگائی 3 فیصد کے قریب برقرار رہے۔
برطانوی خبررساں ادارے کے حالیہ سروے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت حالیہ دنوں میں تقریباً اس سال کی نچلی سطح تک گر گئی ہے، جس کا سبب ریپبلکن ووٹرز میں معیشت کے انتظام پر عدم اطمینان ہے۔
مزید پڑھیں: سڈنی بیچ فائرنگ؛ ٹرمپ سمیت عالمی رہنمامسلم ہیرو کی بہادری سے متاثر
39 فیصد امریکی عوام نے ٹرمپ کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ، جو گزشتہ سروے میں 41 فیصد تھی۔ معیشت کے معاملے میں ان کی مقبولیت کم ہو گئی۔











