اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی استحکام رہا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کو بھی بڑا دھچکا لگا جس سے روپے کی قدر بہتر ہو گئی۔
جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، پہلا سیشن شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 1245 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 559 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ، ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تھا ، کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 70 ہزار 314 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 7 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے۔











