بدھ,  17 دسمبر 2025ء
پاکستانی یوٹیوب چینلز کی عالمی سطح پر پذیرائی، 2025 میں ریکارڈ کامیابیاں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز): پاکستانی یوٹیوب تخلیق کاروں نے عالمی سطح پر پذیرائی میں اضافہ ہو گیا 2025 میں ریکارڈ کامیابیاں حاصل کیں۔

پاکستانی یوٹیوب تخلیق کاروں کی ویڈیوز کی عالمی سطح پر پذیرائی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور سال 2025 میں ریکارڈ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ویڈیوز کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب کا کہنا ہے رواں سال میں 95 ہزار سے زائد پاکستانی چینلز نے دس ہزار سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کیا، جو عالمی سطح پر پاکستانی کانٹینٹ کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔

13 ہزار سے زیادہ چینلز ایسے تھے جن کے ناظرین کی تعداد ایک لاکھ سبسکرائبرز سے تجاوز کر گئی۔

پاکستان انفلوئنسرز کی تخلیقی صلاحیتیں صرف ملک ہی نہیں، بلکہ عالمی ناظرین کو بھی متاثر کر رہی ہیں۔ سب سے زیادہ متاثر کن پہلو پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی رسائی ہے، جہاں پاکستانی مواد کے مجموعی واچ ٹائم کا 60 فیصد سے زائد حصہ بیرونِ ملک ناظرین پر مشتمل ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ نے بی بی سی پر 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ کر دیا

گوگل کے مطابق کراچی سے کوالالمپور، لاہور سے لندن تک، پاکستانی تخلیق کار ثقافت، تفریح اور مشترکہ انسانی تجربات کے ایسے پُل قائم کر رہے ہیں جو سرحدوں سے ماورا ہیں۔

ٹی وی پر پاکستانی لانگ فارم اور ہائی کوالٹی مواد کی مقبولیت بڑھی۔ ڈراما ریویوز، فوڈ ولاگز ٹریول شوز اور پوڈ کاسٹس پاکستانی یو ٹیوب کی پہچان بنے۔ یوٹیوب پاکستانی تخلیق کاروں کیلیے روز گار اور کاروباری مواقع کا بڑا ذریعہ بن رہا ہے۔

مزید خبریں