بدھ,  17 دسمبر 2025ء
امریکا میں تعلیم، امریکی ناظم الامور نے پاکستانی طلبا کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے پاکستانی طلبا کو خوشخبری سنا دی۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فل برائٹ اسکالر شپ پروگرام موجود ہے، فل برائٹ اسکالرشپ عوام سے عوام کے تعلقات پرمبنی ہے۔

امریکی ناظم الامور نے کہا کہ پروگرامز کے تحت اسکالرز ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلباکیلئے امریکی اسکالرشپس پروگرامز اہم ہیں، پاکستانی طلبا امریکا میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

امریکی ناظم الامور کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلبا کی تعلیمی میدان میں معاونت کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستانی طلبا کیلئے اسکالرشپس پروگرام شروع کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی روس سے تیل خریداری کے معاہدے کی کوشش؛ بات چیت جاری ہے: وزیر خزانہ

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ پاکستانی کلچرمیرے دل کے بہت قریب ہے، پاکستان کے شمالی علاقہ جات بہت حسین ہیں، میں ہنزہ فیری میڈوز سمیت خوبصورت مقامات کا دورہ کرنا چاہتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ثقافت سے متاثر ہوں، پاکستان کو اپنا گھرسمجھتی ہوں، ہنزہ سمیت شمالی علاقوں کا دورہ کرنے کی خواہاں ہوں، پاکستانی نوجوان نسل میں پوٹینشل موجود ہے۔

امریکی ناظم الامور نے کہا کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں، خیبرپختونخوا میں تعلیم کے فروغ کیلئے منصوبے پر کام جاری ہے۔

مزید خبریں