اسلام آباد(روشن پاکستانن نیوز) بھارت میں فٹبال کے عالمی سپر اسٹار لیونل میسی کے اعزاز میں نصب کیا گیا ایک دیوہیکل مجسمہ سوشل میڈیا پر تعریف کے بجائے مزاحیہ بحث کا مرکز بن گیا ہے۔
مجسمہ دیکھ کر شائقین کی بڑی تعداد کو میسی کم اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک زیادہ یاد آ گئے۔ کولکتہ میں میسی کے بھارت کے GOAT ٹور کے موقع پر 70 فٹ بلند لوہے کا مجسمہ نصب کیا گیا، جس میں میسی کو ورلڈ کپ ٹرافی تھامے دکھایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مجسمے کے خدوخال، داڑھی اور مجموعی انداز میسی سے زیادہ شعیب ملک سے ملتے جلتے ہیں۔ کئی صارفین نے طنزیہ انداز میں لکھا یہ میسی کا مجسمہ ہے یا شعیب ملک کا فٹبال ورژن؟‘‘ کچھ نے اسے ’’میسی پلس شعیب ملک کولیبریشن‘‘ قراردیا۔
مزید پڑھیں: سڈنی حملے میں ملوث ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے، بھارتی میڈیا کا اعتراف
بعض صارفین نے کہا کہ اگر نام نہ بتایا جاتا تو وہ اسے پاکستانی کرکٹ اسٹار سمجھ بیٹھتے، جبکہ چند نے مذاق میں تجویز دی کہ اب شعیب ملک کو خود آ کر اس مجسمے کے ساتھ تصویر بنوانی چاہیے۔











