بدھ,  17 دسمبر 2025ء
برطانیہ کی اپنے شہریوں کو افغانستان فوری چھوڑنے کی ہدایت

لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے شہریوں کو افغانستان کا سفر نہ کرنے کی سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔

برطانوی دفترِ خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں موجود برطانوی شہریوں کو گرفتاری، طویل قید اور دیگر سنگین خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

برطانوی وزارتِ خارجہ کے مطابق افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال غیر مستحکم ہے اور غیر ملکی شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے خدشات موجود ہیں۔

دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان جانے والے یا وہاں موجود برطانوی شہری کسی بھی سفر سے قبل ممکنہ خطرات کا مکمل جائزہ لیں۔

برطانوی حکام نے افغانستان میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں، جبکہ یہ واضح کیا گیا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں برطانوی سفارتی معاونت محدود ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: کیا فلسطینی چیریٹی گانا “لوری” برطانیہ کا کرسمس نمبر ون بن سکتا ہے؟

برطانوی دفترِ خارجہ کے انتباہ کے مطابق افغانستان میں غیر ملکی شہریوں کو قانونی تحفظ حاصل نہیں اور بغیر کسی واضح وجہ کے گرفتاری یا حراست کا خطرہ موجود رہتا ہے۔

افغان جریدے خاما پریس کے مطابق برطانوی حکومت نے یہ انتباہ حالیہ سیکیورٹی صورتحال اور غیر ملکیوں سے متعلق واقعات کے تناظر میں جاری کیا ہے۔

مزید خبریں