اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک بھر میں کل سے رواں سال کی آخری پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔
ترجمان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق مہم کے دوران ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ رواں سال کی آخری پولیو مہم کل سے 21 دسمبر تک ملک بھر میں جاری رہے گی، پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: ٹانک ، شمالی وزیرستان سے مزید 2 پولیو کیسز کی تصدیق ، رواں سال ملک بھر میں تعداد 23 ہو گئی
سندھ میں ایک کروڑ 6 لاکھ سے زائد، خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ سے زائد اور بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد اور آزاد کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
قومی پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے، ترجمان انسداد پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچانا ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔











