هفته,  13 دسمبر 2025ء
پاکستان بھی مسافرطیارے بنانے کیلئے تیار،خوشخبری سنا دی گئی
پاکستان بھی مسافرطیارے بنانے کیلئے تیار،خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کے صدر ایئر مارشل( ر) جاوید احمد نے کہا ہےکہ’’پاکستان جلد مسافر طیارہ بنانے کے قابل ہو جائے گا‘ کیونکہ ملک کے پاس جدید جنگی طیاروں کی تیاری کا مضبوط انفراسٹرکچر موجود ہے۔

کمپٹیشن کمیشن کے سینٹر آف ایکسی لینس میں ’’معاشی ترقی میں ایوی ایشن انڈسٹری کے کردار‘‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہوا بازی کے شعبے کو فوری طور پر جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اسے سیاحت، کارگو، ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ، روزگار اور قومی سلامتی کے شعبوں میں اپنی مکمل صلاحیت بروئے کار لانے کا موقع مل سکے۔

مزید پڑھیں: ائیر انڈیا طیارہ حادثہ دانستہ طور پر کیا گیا، امریکی جریدے کے تہلکہ خیز انکشافات

کمپٹیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ مختلف شعبوں کا ریگولیٹری فریم ورک پرانا ہو چکا اور اسے جدید کاروباری تقاضوں، مسائل اور چیلنجز کے مطابق اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

سیمینار میں سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کے ایڈوائزر ڈاکٹر عثمان ڈبلیو چوہان، کمیشن کے ممبرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید خبریں