چکوال (عرفان حیدر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کاشف ذوالفقار نے واضح کیا ہے کہ ضلع چکوال میں کسی بھی پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے پختون کو “افغانی” کے نام پر ہراساں یا تنگ نہیں کیا جائے گا۔
یہ یقین دہانی انہوں نے سلیمان خیل قوم کے مشر ملک انور خان اور ان کے وفد سے ملاقات کے دوران کرائی۔ وفد میں قوم کے دیگر رہنماء بھی شامل تھے، جنہوں نے ڈی پی او کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور شکایت کی کہ اکثر پاکستانی پختونوں کو غلط طور پر “افغانی” کہہ کر روکا جاتا ہے یا ہراساں کیا جاتا ہے۔
ڈی پی او کاشف ذوالفقار نے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ:
“آج کے بعد کسی بھی پاکستانی کارڈ ہولڈر پختون کو ہرگز تنگ نہیں کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔ وفد نے ڈی پی او کے اعتماد اور فوری یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔











