راولپنڈی(عرفان حیدر) راولپنڈی کے آزاد پتن کے علاقے میں ایک ہائی وے ٹریفک حادثے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔
حادثے کے بعد چیف ٹریفک افسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے جبکہ ایس ایس پی آپریشنز اور چیف ٹریفک آفیسر کو موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہائی وے پر سفر کرتی ہوئی وین ہجیرہ سے راولپنڈی جارہی تھی اور آزاد پتن کے قریب دریا میں جاگری۔ وین میں سوار افراد کی تعداد 14 تھی۔
ریسکیو ٹیموں نے اب تک 4 افراد کو محفوظ نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ باقی افراد کی تلاش کے لیے مقامی پولیس اور ریسکیو اداروں کا آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں: ویسٹ یارکشائر پولیس کا منی لانڈرنگ کیخلاف آپریشن، 2.7 ملین پاؤنڈ کے غیرقانونی اثاثے ضبط
حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کے بعد مکمل رپورٹ پیش کی جائے گی۔











