بدھ,  10 دسمبر 2025ء
دنیا کا سب سے طویل سورج گرہن کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عالمی خلائی ادارے ناسا کے مطابق 2 اگست ‎2027 کو پچھلے 100 سالوں میں سب سے طویل سورج گرہن ہوگا۔

ناسا کے مطابق سورج گرہن کی کلّی تاریکی تقریباً 6 منٹ 23 سیکنڈ تک جاری رہے گی، جو زمین سے دیکھنے والے گرہنوں میں حالیہ صدی کا سب سے طویل عرصہ ہے۔

سورج گرہن کی سایہ دار پٹی اٹلانٹک سمندر سے شروع ہو کر یورپ، شمالی افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ سے گزرتی ہے، اس میں اسپین، مراکش، الجیریا، تیونس، لیبیا، مصر، سعودی عرب سمیت متعدد ممالک شامل ہیں، جہاں ناظرین اس فلکیاتی مظہر کو دیکھ سکیں گے۔

مزید پڑھیں: نئی عالمی بساط پر مشرق کا ابھرتا سورج

ماہرین نجوم کے مطابق اس گرہن کے دوران دن رات میں تبدیلی محسوس ہوگی، سورج کی روشنی غائب ہو جائے گی، آسمان پر ستارے اور سیارے نظر آئیں گے، درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی اور سورج کا بیرونی ماحول یعنی کرونا واضح طور پر دکھائی دے گا۔

ماہرین نے ناظرین کو خبردار کیا ہے کہ سورج کو براہِ راست بغیر حفاظتی چشمے کے دیکھنا خطرناک ہے، صرف خصوصی سورج گرہن چشموں یا فلٹرز کے ذریعے ہی مشاہدہ کیا جانا چاہیے، یا پروجیکشن کے ذریعے محفوظ انداز میں دیکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید خبریں