بدھ,  10 دسمبر 2025ء
اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم ، انڈیکس نے پہلی بار ایک لاکھ ، 70 ہزار کی حد عبور کر لی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آئی ایم ایف کی جانب سے قسط کی منظوری کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے، انڈیکس نے تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1006 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 462 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: خواتین کاروباری شخصیات کے لیے اسلام آباد ایکسپو میں خصوصی مواقع

گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 456 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی ہے جس کے بعد روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی ہے، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 5 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 280 روپے 35 پیسے کا ہو گیا۔

مزید خبریں