اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)65 سال قبل 1960ءمیں امریکی سائنسدان ہائنز وون فورسٹر نے پیشگوئی کی تھی کہ جمعہ 13 نومبر 2026 کو دنیا کا خاتمہ ہو جائیگا،ان کے مطابق یہ زیادہ آبادی کی وجہ سے ہوگا۔
تفصیلی رپورٹ کے مطابق امریکی سائنسدان ہائنز وون فورسٹر نےنے اپنی پیش گوئی میں بتایا تھاکہ انسانی آبادی میں لامتناہی اضافہ دنیا کے خاتمے کی وجہ بنے گا۔
وون فورسٹر کے مطابق انسانی نسل آخر کار یا تو زیادہ آبادی کی وجہ سے ختم ہو جائے گی یا پھر نیوکلیئر جنگ یا دیگر خطرناک طریقوں سے خود تباہ ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں: خلا سے لی گئی مکہ مکرمہ کی تصویر میں خانہ کعبہ ہیرے کی طرح چمک اُٹھا، دنیا حیران
سائنسدان نے یہ بھی کہا کہ اگر انسان اپنی آبادی کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرے، جیسے زیادہ بچوں والے خاندانوں پر بھاری ٹیکس لگانا، تو اس تباہی کو روکا جا سکتا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی دنیا کے خاتمے کی کئی پیشگوئیاں کی جاچکی ہیں۔










