پیر,  08 دسمبر 2025ء
ٹیکس ریٹرن میسج،ایف بی آر کی وضاحت آگئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز کی جانب سے جاری کیے گئے غلط ٹیکس ریٹرن میسج کے بارے میں ایف بی آر کی وضاحت آگئی ہے۔

ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کی طرف سے تاریخ گزر جانے کے بعد انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے پیغامات موصول ہونے کی شکایات  موصول ہوئی تھیں۔

تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ایف بی آر نے ایسے کسی بھی میسج کو جاری کرنے کا نہیں کہا۔پی ٹی اے نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ پیغامات ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز کی تکنیکی خرابی کی وجہ سے جاری ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: یوٹیوب میں ویڈیوز شیئر کرنے کے لیے نیا میسجنگ فیچر

ایف بی آر نے پی ٹی اے کو متعلقہ ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز سے رابطہ کر کے معاملہ کے فوری حل کیلئے معاونت کی درخواست  کی ہے۔

ایف بی آر ہمیشہ معزز ٹیکس دہندگان کی رہنمائی اور مدد کے لیے دستیاب ہے ۔ایف بی آر واضح اور درست معلومات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔

مزید خبریں