شارجہ(روشن پاکستان نیوز) متحدہ عرب امارات میں پیدائش کے صرف 6 دن بعد نومولود بچی کے دانت نکل آئے ۔
مہرا عبد الرحمن نامی بچی کے والد کے مطابق وہ یہ منظر دیکھ کربہت خوش اور حیران ہیں جب کہ ڈاکٹرز نے بھی اسے نایاب طبی کیس قرار دیا ہے۔
بچی کے والد نے کہا کہ مہرا کی صحت کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے اور ڈاکٹروں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بچی صحت مند ہے۔
مزید پڑھیں: رکنِ قومی اسمبلی سحر کامران کا یو اے ای کے 54ویں قومی دن پر مبارکباد کا خصوصی پیغام
ڈاکٹرز کے مطابق اس کو ’ولادی دانت‘ کہا جاتا ہے جو پیدائش کے فوراً بعد یا چند دنوں میں ظاہر ہوسکتے ہیں، یہ دانت بچے کی صحت کے لیے خطرناک نہیں ہوتے حالانکہ بعض اوقات یہ نایاب طبی مسائل سے بھی وابستہ ہو سکتی ہے۔











