پیر,  08 دسمبر 2025ء
کائنات زہرہ دریشک کی ساتویں ویمن چیمبر آف کامرس ایکسپو میں خصوصی شرکت

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) — پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوتھ امپاورمنٹ اینڈ سٹڈی (YES) کی بانی اور چیف ایگزیکٹو، جبکہ ایکسٹینسیو ایجوکیشن کنسلٹنٹ کی ڈائریکٹر کائنات زہرہ دریشک نے پاک چائنہ سینٹر میں منعقد ہونے والی ساتویں ویمن چیمبر آف کامرس ایکسپو میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

کائنات زہرہ دریشک نے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر اور کورین سفارتی وفد کے سربراہ کیو وون چنگ کے ہمراہ ایکسپو کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف اسٹالز کا جائزہ لیا اور کاروباری برادری سے ملاقاتیں کیں، جن میں خواتین کاروباری نمائش کنندگان کی حوصلہ افزائی بھی شامل تھی۔

اس موقع پر YES پاکستان کے ڈائریکٹر ولی محمد اور ان کی پوری ٹیم بھی ہمراہ موجود تھی، جنہوں نے تنظیم کی نمائندگی میں فعال کردار ادا کیا۔

پنجاب کے ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والی کائنات زہرہ دریشک اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کی سرگرم رکن ہیں اور خواتین کی معاشی خودمختاری، کاروباری تربیت اور نوجوانوں کے لیے مواقع کے فروغ میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

مزید خبریں