پیر,  08 دسمبر 2025ء
حافظ آباد: ڈسٹرکٹ پریس کلب اور ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات خوش اسلوبی سے مکمل

حافظ آباد (شوکت علی وٹو) ڈسٹرکٹ پریس کلب اور ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس حافظ آباد کے سال 2026ء کے انتخابات پُرامن ماحول میں بخوبی مکمل ہو گئے۔ اراکین نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے ورکر صحافیوں پر مشتمل آئینی کابینہ کو متفقہ طور پر منتخب کیا۔

نومنتخب عہدیداران میں شامل ہیں:

  • چئیرمین: بابر اعجاز صدیقی

  • صدر: گلزار حسین چوہان

  • سینئر وائس چیئرمین: میاں مظہر حیات

  • وائس چیئرمین: مہر فاروق احسان

  • نائب صدر: شہزاد امین بھٹی (شہزادہ بھٹی)

  • جنرل سیکرٹری: شیخ زاہد سہیل

  • جائنٹ سیکرٹری: اسرار حسین شاہ

  • فنانس سیکرٹری: امیر حمزہ مغل

  • انفارمیشن سیکرٹری: حماد حسین سیالوی

  • آفس سیکرٹری: قاضی شیر علی

الیکشن بورڈ کے چیئرمین کے طور پر ظہیر اقبال بھٹی نے فرائض انجام دیے جبکہ ممبران میں سید محمود بسمل اور ملک انتخاب حیدر اعوان شامل تھے۔ پریس کلب کے آئینی چیئرمین رائے غضنفر علی کھرل نے الیکشن بورڈ کا اعلان کیا تھا۔

ضلع بھر کے صحافتی، سیاسی، سماجی اور تجارتی حلقوں نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئی قیادت عوامی مسائل کے حل اور لوگوں کی آواز حکام تک پہنچانے میں مضبوط اور مؤثر کردار ادا کرے گی۔

مزید خبریں