اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
اسلام آباد پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا۔ صدر پرابوو سو بیانتو کا استقبال انڈونیشیا کے قومی ترانے سے کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر کے وزیراعظم شہباز شریف سے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، انڈونیشین صدر اپنے پاکستانی ہم منصب آصف زرداری اور فیلڈ مارشل سے بھی ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیں: کرپشن مقدمات ، اسرائیلی صدر نے ٹرمپ کی نیتن یاہو کو معاف کرنیکی درخواست مسترد کر دی
ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ دفاع میں تعاون پر بات ہو گی، صحت، ماحولیات، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔ کئی دوطرفہ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخطوں کا بھی امکان ہے۔











