هفته,  20 دسمبر 2025ء
چور نے ’’سونے کا انڈا‘‘ نگل لیا!

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)چور نے سونے کا انڈا نگل لیا تاہم وہ قانون کے شکنجے سے نہ بچ سکا پولیس نے کئی روز کی کوششوں کے بعد برآمد کر لیا۔

آپ نے سونے کا انڈا اب تک قصے کہانیوں میں سنا ہوگا لیکن ایک چور نے حقیقت میں سونے کا انڈا نگل لیا۔ یہ انڈا اس نے ایک سپر اسٹور سے چرایا تھا اور پولیس نے بچنے کے لیے اس کو سالم نگل لیا۔

یہ انوکھا واقعہ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پیش آیا، جہاں ایک سپر اسٹور میں 32 سالہ چور نے یہ نایاب سونے کا انڈا اپنے پیٹ میں نگل لیا، تاہم اس کی یہ کوشش ناکام ہوئی اور پولیس نے اس کو فرار ہونے سے قبل ہی گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں: وزن کم کرنے کیلیے کون سا انڈا بہتر ہے، اُبلا ہوا یا فرائیڈ؟

پولیس نے بتایا کہ اس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے پیٹ سے سونے کا انڈا برآمد کر لیا ہے اور اس انڈے کی مالیت لگ بھگ 20 ہزار امریکی ڈالر (55 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔

تاہم قارئین کو جان کر حیرانی ہوگی کہ یہ سونے کا انڈا کسی مرغی کا نہیں بلکہ انڈے کی شکل میں ایک نایاب طلائی لاکٹ تھا۔

جیمز بانڈ سے متاثر لاکٹ

یہ خاص ایڈیشن کا لاکٹ جیمز بانڈ کی مشہور فلم ’آکٹوپسی‘ سے متاثر تھا جس کا پلاٹ بھی ایک نایاب فیبرجے انڈے کی چوری کے گرد گھومتا ہے۔

اس انڈے کے اندر ایک چھوٹا سا سنہری آکٹوپس (سمندری کیڑا) بھی رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ روس کا ہاؤس آف فیبرجے 19 ویں صدی کے آخر میں سونے اور قیمتی جواہرات سے مزین شاہانہ ایسٹر انڈے ڈیزائن کرنے کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر مشہور ہوا تھا۔

مزید خبریں