اتوار,  07 دسمبر 2025ء
بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ، 23 افراد ہلاک

گوا(روشن پاکستان نیوز) بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہو گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوا کے ضلع ارپورہ کے نائٹ کلب میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث آگ لگی ، ہلاک ہونے والوں میں کلب کے عملے کے ارکان اور سیاح شامل ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق آگ لگنے کے واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک

گوا کے وزیر اعلیٰ پرامود سوانت نے آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کاجائزہ لیا جائے گا کہ کیا آگ سے بچاؤ کے اصولوں اور عمارت کے قوانین کی پیروی کی گئی تھی یا نہیں۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جا ئے گی۔

مزید خبریں