لاہور(روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعلیٰ کیلئے نامزد امیدوار مریم نواز پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں۔
مریم نواز کے ہمراہ ان کے اہلخانہ بھی پنجاب اسمبلی پہنچے، مریم نواز کے ہمراہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، جنید صفدر، راحیل منیراور بیٹی مہر النسا بھی پنجاب اسمبلی پہنچیں۔
پنجاب اسمبلی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جاتی امرا میں دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر حاضری دی اور پھر اسمبلی کے لیے روانہ ہوئیں۔
مزیدپرھیں:ایرانی وزیرِ خارجہ کی پاکستان میں انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج نو منتخب سپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار مریم نواز ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے رانا آفتاب کو نامزد کیا ہے۔