هفته,  06 دسمبر 2025ء
جب سے آنکھ کھولی پاکستان مشکل میں ہے، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جب سے آنکھ کھولی پاکستان مشکل میں ہے۔

سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے شمالی سرحد پر افغانیوں سے حالات کشیدہ ہیں۔ اور اس وقت پاکستان پر کافی پریشر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اندرون ملک دہشتگرد تنظیمیں فعال ہیں۔ تاہم مسلح افواج اپنے خون سے ملک کی حفاظت کر رہی ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ وقت پاکستان میں درجہ حرارت نیچے لانے کا ہے۔ ایک دوسرے کو القابات دے کر اور جھگڑا کر کے راستہ نہیں نکلے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ ہمارے بغیر کچھ بھی نہیں کرسکتی، سحر کامران

انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ اور جب سے آنکھ کھولی پاکستان مشکل میں ہے۔

مزید خبریں