اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اے پی جے سی سی آئی کے اشتراک سے ساتویں اسلام آباد ایکسپو کی افتتاح کر دیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی یو ایس ایمبیسی کے Cheif Gust Natalie A.Bakar)) نے کیا۔ اس موقع پر ویمن چیمبر کی بانی صدر ثمینہ فاضل ممبران اور مہمانان گرامی کی بڑی تعداد کے علاوہ مختلف ایمبیسزکے سفارت کاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر بانی صدر ثمینہ فاضل نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر کے زیر اہتمام یہ دو روزہ ایکسپو7دسمبر 2025 صبح 10 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گاایکسپو کا بنیادی مقصد صوبوں اور مختلف علاقوں سے آنے والی خواتین کاروباری شخصیات کو براہ راست کثیر القومی کمپنیوں، بڑی مقامی فرموں اور سفارتی مشنز تک رسائی دینا ہے۔ انہوںنے کہا کہ گھریلو اور چھوٹے کاروبار کرنے والی بیشتر خواتین کو اس طرح کے مواقع عام طور پر دستیاب نہیں ہوتے ہیں۔ ویمن چیمبر تاجرخواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے انکی ترقی کے لئے کوشاں ہے ۔ ثمینہ فاضل نے کہاکہ اس بار آذربائیجان پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ شراکت داری کی گئی ہے۔ایونٹ کے کارپوریٹ پارٹنرز میں ڈی واٹسن، جیز کیش اور کیئر شامل ہیں۔نمائش میں ملک بھر سے خواتین ، کثیر القومی کمپنیاں، سفارتکار، نجی شعبے کے نمائندے اور خریدار شرکت کریں گے ۔











