اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہو گئی۔
گزشتہ روز سونا 3 ہزار فی تولہ مہنگا ہوا تھا، سونے کے نرخ میں آج کمی ہوئی ہے۔
سونے کے نرخ میں 2300 روپے کی کمی ہونے سے نئی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونا 1972روپے سستا ہونے سے نئے نرخ 3 لاکھ 79 ہزار 82 روپے ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت کیا ہو گئی؟
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 23 ڈالر کمی ہونے سے فی اونس سونا 4198 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔
چاندی کے نرخ میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا ہے، چاندی کی فی تولہ قیمت 6072 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔











