هفته,  06 دسمبر 2025ء
ایشیائی ترقیاتی بینک نے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

اسلام آباد(روش پاکستان نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

ایشین بینک کے اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم پنجاب میں زراعت، تعلیم اور صحت کی سہولیات پر خرچ کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق مجموعی رقم میں سے 12 کروڑ ڈالر کا رعایتی قرضہ ہوگا، مجموعی رقم میں 40 لاکھ ڈالر کی امداد شامل ہو گی۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف اور اے ڈی بی کی موسمیاتی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے انشورنس کی تجویز

رقم کے ذریعے پنجاب میں تعلیمی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا، رقم سے پنجاب میں صحت عامہ کی سہولیات اور مراکز کی بہتری ممکن ہو سکے گی۔

رقم کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی، اس سے چھوٹے کاشت کاروں کو جدید زرعی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔

مزید خبریں