هفته,  06 دسمبر 2025ء
بھارت کا روسی شہریوں کو مفت ویزے کی سہولت دینے کا اعلان

ممبئی(روشن پاکستان نیوز) بھارت نے روسی شہریوں کو مفت ای ٹورسٹ ویزے کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یہ اعلان نئی دہلی میں منعقدہ بھارت روس سالانہ سربراہی اجلاس کے دوران کیا، روسی صدر ولادی میر پیوٹن بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم اعلان کیا کہ جلد ہی روسی شہریوں کیلئے تیس روزہ مفت ای ٹورسٹ ویزا اور تیس روزہ گروپ ٹورسٹ ویزا متعارف کرائیں گے۔

بھارتی وزیراعظم اور روسی صدر کے درمیان ملاقات میں دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا، بھارت نے روس سے مزید ایس 400 میزائل سسٹم حاصل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

بھارت روسی ساختہ ایس یو 30 جنگی جہاز بھی اپ گریڈ کرنے کا خواہش مند ہے، بھارت 2030 تک دو طرفہ تجارت کا حجم 68 ارب ڈالر سے بڑھا کر سو ارب ڈالر کرنے کی خواہش بھی رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

مزید خبریں