هفته,  06 دسمبر 2025ء
ٹک ٹاکر پیاری مریم کے انتقال سے قبل کا آخری ولاگ وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم کے دورانِ زچگی انتقال کے بعد سامنے آنے والے ان کے آخری ولاگ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

مریم نے اپنی ویڈیو میں حمل کے آخری ایام، گھر والوں کی خوشی، بچوں کی تیاریوں اور اپنی روزمرہ کی کیفیت کے بارے میں گفتگو کی تھی، ولاگ میں وہ مداحوں سے اپنی اور اپنے ہونے والے بچوں کی صحت کے لیے دعا کی درخواست بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

پیاری مریم کی وفات کے بعد ان کا یہ ولاگ تیزی سے وائرل ہوگیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ”اوور شیئرنگ کلچر“، نجی زندگی کے حد سے زیادہ اظہار، اور سوشل میڈیا دباؤ جیسے موضوعات پر بحث چھڑ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کی گرفتاری بند، مریم نواز کے اہم احکامات

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے اسے ”نظرِ بد“ سے جوڑتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہر لمحہ شیئر کرنا بعض اوقات غیر ضروری خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔

دوسری جانب پیاری مریم کے مداح اور ساتھی ٹک ٹاکرز نے ان کی اچانک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صارفین مریم اور ان کے بچوں کے لیے دعائیں کر رہے ہیں جبکہ سوشل پلیٹ فارمز پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات 4 دسمبر کو مریم کے شوہر احسان علی نے اپنی مرحومہ بیوی کے انسٹاگرام اسٹوری پر یہ المناک خبر شیئر کی۔ انہوں نے جڑواں بیٹوں کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے دعاوں کی درخواست کی، اور یہ بھی تصدیق کی کہ بچے محفوظ ہیں۔

مزید خبریں