بدھ,  03 دسمبر 2025ء
رکنِ قومی اسمبلی سحر کامران کا یو اے ای کے 54ویں قومی دن پر مبارکباد کا خصوصی پیغام
اسلام آباد: سحر کامران کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے 54ویں قومی دن پر مبارکباد کا پیغام

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) رکنِ قومی اسمبلی سحر کامران نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے 54ویں قومی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں برادر ملک، اس کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے بیان میں سحر کامران نے کہا کہ یو اے ای کی ترقی، امن اور خوشحالی دوراندیش قیادت کی بھرپور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد، تعاون اور احترام پر مبنی ہیں، اور دونوں ممالک خطے میں امن و ترقی کے لیے ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ دعاگو ہیں کہ یو اے ای آئندہ برسوں میں بھی اسی طرح ترقی و خوشحالی کی نئی منزلیں طے کرتا رہے۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کا 58واں یومِ تاسیس: سحر کامران کا قوم اور کارکنوں کے نام خصوصی پیغام

سحر کامران نے اس موقع پر پاکستان اور یو اے ای کے مضبوط دوطرفہ تعلقات پر بھی روشنی ڈالی، اور کہا کہ دونوں ممالک کی قیادتیں اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور عوامی سطح پر تعاون مزید بڑھانے کی خواہاں ہیں۔

انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں پاکستانی یو اے ای کی مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔

مزید خبریں