بدھ,  03 دسمبر 2025ء
جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا
جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

359 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ آخری اوور میں اپنے نام کیا، ایڈن مارکرم نے کپتانی اننگز کھیلتے ہوئے 98 گیندوں پر 110 رنزکی شاندار سنچری اسکور کی۔

ان کے ساتھ میتھیو بریٹزکے نے بھی اہم 68 رنز بنائے جبکہ نوجوان ڈیوالڈ بریوس نے 54 رنز کی تیزرفتاراننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردارادا کیا۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور پربھوتیوش کرشنا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، تاہم وہ جنوبی افریقی بیٹرز کو روکنے میں ناکام رہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ 2026،پاک بھارت میچ 15 فروری کو ہوگا

اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 358 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا رتوراج گایکواڈ نے شاندار 105 رنز کی اننگزکھیلی جبکہ ویرات کوہلی نے بھی فارم جاری رکھتے ہوئے 102 رنز بنائے۔

تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو چکی ہے، اب فیصلہ کن معرکہ 6 دسمبر کو ہوگا جس میں دونوں ٹیمیں سیریز اپنے نام کرنے کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

مزید خبریں