اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم نے شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کے ذریعے طبعی معائنے کے لئے درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کچھ طبی مسائل کا سامنا ہے اورانہیں بہترطبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت سیاسی انتقام کے مقصد کے تحت سابق وزیراعظم کے خلاف کارروائی کررہی ہے اوراس سلسلے میں انہیں نادرا و دیگرانتظامی اداروں کیطرف سے مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان
بانی پی ٹی آئی نے یہ درخواست وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کے ذریعے دائرکی ہے جبکہ درخواست میں حکومت پنجاب کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے فریق بنایا گیا ہے۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اس معاملے میں فوری فیصلہ دے تاکہ عمران خان کومناسب طبی سہولیات حاصل ہوں اورکسی قسم کے سیاسی دباؤ یا غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔











