راولپنڈی (عرفان حیدر): اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو بڑی کارروائیوں میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران 27.91 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت 32 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔
کارروائیوں کی تفصیل:
باچا خان ایئرپورٹ پر اے این ایف نے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے 310 گرام وزنی 63 چرس بھرے کیپسول برآمد کیے۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
دوسری کارروائی خانوزئی پشین کے قریب کی گئی، جہاں ایک گاڑی سے 21.6 کلوگرام چرس اور 6 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔ اس کارروائی میں بھی ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق دونوں مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔











