اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ میں ماضی کی ماہرہ خان کو کوئی نصیحت نہیں کروں گی ، صرف اسے گلے لگانا چاہوں گی۔
اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فواد خان حال ہی میں جیو پوڈ کاسٹ کے مہمان بنے تھے جس دوران ماہرہ اور فواد خان نے مبشر ہاشمی کے مختلف اور دلچسپ سوالات کے جوابات دیے۔
فواد خان کا کہنا تھا کہ ’میرے پاس اس حوالے سے کوئی نصیحت نہیں، میرا خیال ہے کہ کوئی نصیحت نہ دینا ہی سب سے بڑی نصیحت ہے، کیوں کہ اگر میں وہ سب جو میں نے ماضی میں کیا وہ نہ کرتا تو شاید میں آج وہ نہ ہوتا جو میں ابھی ہوں ‘۔
فواد خان کے مطابق ’یہ سب وہ چیزیں ہیں کہ اگر میں ان میں تبدیلی کا سوچوں تو اس کا مطلب مجھے پچھتاوا ہے اور اگر میں کچھ تبدیلی چاہوں بھی تو وہ میرے ہاتھ میں نہیں۔
مزید پڑھیں: ببرک شاہ نے اداکارہ ریما خان کو اوور ریٹڈ قرار دے دیا
دوسری جانب اداکارہ ماہرہ خان نے بھی فواد خان کے بیان پر ان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس بھی اپنے ماضی کیلئے کوئی نصیحت نہیں لیکن اگر میں اپنی آنکھیں بند کرکے ان جذبات ، احساسات اور وقت کو محسوس کروں تو میں خود کو صرف گلے لگانا چاہوں گی‘۔











