بدھ,  03 دسمبر 2025ء
چیئرمین کی عدم تعیناتی سے BISE راولپنڈی کے امور مفلوج

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز): ویلفیئر ایسوسی ایشن BISE راولپنڈی کے صدر چوہدری عمران یونس گجر نے انکشاف کیا ہے کہ چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) راولپنڈی کی مدتِ ملازمت 18 اکتوبر 2025 کو مکمل ہو چکی ہے، تاہم تاحال نئے چیئرمین کی تقرری نہ ہونے سے بورڈ کے کئی اہم امور تعطل کا شکار ہیں، جس کے باعث ملازمین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

چوہدری عمران یونس گجر کا کہنا ہے کہ نئے چیئرمین کی عدم تعیناتی کے باعث:

  • ضروری فائلوں کی منظوری رکی ہوئی ہے

  • ریگولر اور ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں تاخیر کا شکار ہیں

  • اہم انتظامی فیصلوں میں مسلسل تاخیر سے ملازمین میں بے چینی بڑھ رہی ہے

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو امتحانی امور، مختلف حساس شعبہ جات کے معاملات، اور ریکارڈ کی تیاری بھی بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک نیا چیئرمین تعینات نہیں ہوتا، اس وقت تک سیکریٹری کو فوری طور پر انتظامی اختیارات دیے جائیں تاکہ بورڈ کے کام بغیر رکاوٹ آگے بڑھ سکیں۔

چوہدری عمران یونس گجر کا کہنا تھا کہ ’’کام رُکنے سے نہ صرف ملازمین بلکہ طلبہ بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ حکام فوری نوٹس لے کر معاملہ حل کریں۔‘‘

مزید خبریں