بدھ,  03 دسمبر 2025ء
سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت کیا ہو گئی؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ میں  فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 43 ہزار 162 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونا بھی 858 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 79 ہزار 939 روپے میں فروخت ہوا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کم ہوکر 4208 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

یاد رہے کہ منگل کے روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: انڈونیشیا میں 6.2 شدت کا زلزلہ ، سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا اور فی تولہ نرخ 81 روپے بڑھ کر 6 ہزار 85 روپے تک پہنچ گئے۔

مزید خبریں