بدھ,  03 دسمبر 2025ء
ٹرمپ نے سابق صدر بائیڈن کےتمام احکامات منسوخ کر دیے

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر بائیڈن کے آٹوپین سے منظور کردہ تمام احکامات منسوخ کر دیے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ آٹو پین سے منظور ہونے والے معافی نامے اور دیگر دستاویز کی اب کوئی حیثیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر کے ایگزیکٹو آرڈر بھی غیر فعال ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تردستخط جوبائیڈن کو بتائے بغیر ہی کیے گئے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدرجو بائیڈن نے احکامات جاری کرنے کیلئے آٹو پین کے استعمال کا اعتراف کیا تھا تاہم ان کا کہنا تھاکہ تمام دستخط ان کی مرضی سے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب کابینہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی، 9 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں۔

مزید پڑھیں: پناہ گزینوں کی درخواستوں پر پابندی طویل عرصے تک برقرار رہ سکتی ہے: ٹرمپ

انہوں نے کہا کہ ا ب صرف ایک جنگ بند کرانا رہ گئی ہے، امید ہے روس یوکرین جنگ بھی جلد ختم ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی تمام امیگریشن درخواستیں بھی روک دی ہیں۔

یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ نے افغان شہری کی نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے واقعے کے تناظر میں اٹھایا ہے۔

مزید خبریں