منگل,  02 دسمبر 2025ء
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو مختلف کارروائیاں کیں، جن میں 7 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میرعلی میں ایک کارروائی کے دوران 6 خوارج مارے گئے جبکہ اسپن وام میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں ایک خارجی دہشتگرد ہلاک ہوا۔

ہلاک شدہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، ان دہشتگردوں کا تعلق سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پرحملوں سے تھا اور یہ علاقے میں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے اورامن و امان قائم رکھنے کیلئے کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہےاس کارروائی کا مقصد شمالی وزیرستان میں دہشتگردانہ سرگرمیوں کوختم کرنا اورمقامی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج نے ٹویٹ کر کے ڈیلیٹ کردی، وجہ کیا بنی؟

صدرِمملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین اورخوارج کو جہنم واصل کرنے پر جوانوں کی جرات کو سراہا۔

‎صدر آصف زداری نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے قبضے سے اسلحہ و بارود کی برآمد سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف دو الگ کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش اورکہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔

مزید خبریں