منگل,  02 دسمبر 2025ء
بھارتی ائیرلائن کی پرواز میں بم کی اطلاع جھوٹی نکلی، حکام کی دوڑیں لگ گئیں
بھارتی ائیرلائن کی پرواز میں بم کی اطلاع جھوٹی نکلی، حکام کی دوڑیں لگ گئیں

نئی دلی(روشن پاکستان نیوز) کویت سے  بھارتی شہر حیدرآباد  جانے والی بھارتی   پرواز میں  بم کی اطلاع جھوٹی نکلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  منگل کی صبح کویت سے حیدرآباد جانے والی بھارتی  پرواز  کو  بم  کی اطلاع موصول ہونے پر ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ۔

حیدرآباد ائیرپورٹ حکام کو  بھیجی گئی تفصیلی دھمکی آمیز  ای میل میں  پرواز میں مبینہ طور پر دھماکا خیز مواد سے متعلق اطلاع دی گئی تھی جس کے بعد بھارتی  ائیرلائن کی پرواز کی حیدرآباد کے بجائے ممبئی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔

مزید پڑھیں: آکسفورڈ یونیورسٹی، پاکستانی طلبا نےپاک بھارت مباحثہ دو تہائی اکثریت سے جیت لیا

 بھارتی میڈیا کے مطابق  دھمکی آمیز ای میل سے متعلق  متعلقہ حکام کو فوری طور پر مطلع کیا گیا  جس کے بعد  طیارے سے مسافروں اور سامان اتارکر تلاشی  لی گئی  تاہم  پرواز میں بم کی اطلاع جھوٹی نکلی۔

مزید خبریں