منگل,  02 دسمبر 2025ء
شادی کے 20 منٹ بعد ہی دلہن نے شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار کر دیا

اترپردیش(روشن پاکستان نیوز) بھارت اترپردیش کے ضلع ڈیوریا میں نئی دلہن پوجا نے سسرال پہنچنے کے صرف 20 منٹ بعد شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار کر دیا، جس کے نتیجے میں شادی منسوخ ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق شادی 25 نومبر 2025 کو روایتی رسومات کے ساتھ منعقد ہوئی، اگلے دن یعنی 26  نومبر کی صبح دلہن سسرال پہنچی اور روایتی استقبال کی رسم کے دوران اچانک اعلان کیا کہ وہ یہاں قیام نہیں کرے گی اور فوری طور پر اپنے والدین کے گھر جانا چاہتی ہے۔ شوہر اور سسرال کے افراد نے قائل کرنے کی کوشش کی، مگر دلہن اپنے فیصلے پر قائم رہی۔

بعد ازاں دلہن کے گھر والے بھی سسرال پہنچے، لیکن معاملہ پنچایت کی سطح پر طے پایا اور باہمی رضامندی سے شادی منسوخ کر دی گئی، شادی کے دوران تبادلہ شدہ تحائف اور سامان دونوں جانب واپس کر دیے گئے۔ پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن کسی نے کوئی رسمی شکایت درج نہیں کروائی۔

دلہا وشال نے میڈیا کو بتایا کہ پوجا نے شادی سے پہلے کسی قسم کی ہچکچاہٹ ظاہر نہیں کی تھی اور اس واقعے کی وجہ سے دونوں خاندانوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: آکسفورڈ یونیورسٹی، پاکستانی طلبا نےپاک بھارت مباحثہ دو تہائی اکثریت سے جیت لیا

سوشل میڈیا پر یہ واقعہ فوراً وائرل ہو گیا، کچھ صارفین نے دلہن کے فیصلے کی حمایت کی جبکہ کچھ نے شادی کو مذاق میں لینے پر تنقید کی اور سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں