اسلام آباد(عرفان حیدر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا۔ چھ کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار کیے گئے اور 26.13 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں جن کی مالیت 23 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں:
-
کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ملزمان سے 3 کلوگرام چرس اور 1 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔
-
گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کر رہے تھے۔
دیگر اہم کارروائیاں:
-
سیالکوٹ ائیرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر کے جوتوں سے 1.16 کلوگرام آئس برآمد۔
-
آر سی ڈی روڈ حب کے قریب فیکٹری کے نزدیک گاڑی سے 18 کلوگرام چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار۔
-
بھکر روڈ ڈی آئی خان پر ملزم سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد۔
-
سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 500 گرام افیون برآمد، ملزم گرفتار۔
-
پیر و دھائی اسلام آباد میں فیکٹری کے قریب 105 ممنوعہ گولیاں (وزن 71 گرام) برآمد، ملزم گرفتار۔
تمام کارروائیوں کے حوالے سے انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں، 17 ملزمان گرفتار اور 86 کلو سے زائد منشیات برآمد











