منگل,  02 دسمبر 2025ء
راولپنڈی: خاتون کے بال کاٹنے کی ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت، تین مرکزی ملزمان گرفتار

راولپنڈی(عرفان حیدر) سوشل میڈیا پر خاتون کے بال کاٹنے کی وائرل ویڈیو کے حوالے سے درج مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں وہ مرد اور خاتون بھی شامل ہیں جن پر متاثرہ خاتون کے بال کاٹنے کا الزام ہے۔

یہ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ نصیر آباد میں اس وقت درج کیا گیا تھا جب وائرل ویڈیو کے بعد متاثرہ خاتون کا ویڈیو بیان سامنے آیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تقریباً ایک ماہ قبل پیش آیا تھا جس کی اس وقت کسی نے رپورٹ نہیں کی تھی۔

ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد مرکزی ملزمان فرار ہو کر روپوش ہو گئے تھے۔ راولپنڈی پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی “اسلحہ سے پاک اسلام آباد” مہم جاری، 138 ملزمان گرفتار

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین پر تشدد، زیادتی یا ہراسمنٹ کی کوئی گنجائش نہیں، اور ایسے واقعات میں ملوث افراد قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے۔
سی پی او کا کہنا تھا کہ کسی شہری پر ظلم یا بربریت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں