اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انسان کو نہانے کی محنت سے چھٹکارا دلانے کے لیے جاپان کی ایک کمپنی نے 15 منٹ میں جسم کو دھونے اور خشک کرنے والی ’’ہیومن واشنگ مشین‘‘ متعارف کرا دی ہے۔
کمپنی کا نام سائنس ڈاٹ انک ہے جس کی جدید واشنگ انسان کو صرف 15 منٹ کے اندر پوری طرح دھو کر خشک کر دیتے ہے۔
یہ ایک نوعیت کا خودکار سپا کیپسول ہے جس کی رونمائی سب سے پہلے 2025 کی Osaka Expo میں ہوئی تھی اور اب اسے عوامی استعمال کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
اس کے استعمال کا طریقہ آسان ہے، مشین کے کھلنے والے دراز یعنی کیپسول نما پوڈ میں لیٹ جائیں۔ اس کے ڈھکن خودبخود بند ہو جائیگا اور مشین خودکار انداز میں صابن کی جھاگ اور پانی کی ہلکی پھوار سے پورے جسم کو صاف کر دیگی۔
اس کے بعد گرم ہوا کے زریعے آپ کا سارا جسم خشک کر دیا جائیگا۔
مزے کی بات یہ ہے کہ مشین اس دوران آپ کے دل کی دھڑکن اور دیگر علامات کی نگرانی بھی کرتی ہے۔ اس کے علاوہ آنکھوں کو بھلی دکھنے والی روشنی اور پرسکون موسیقی کا بھی انتظام ہوتا ہے، تاکہ نہ صرف جسم بلکہ ذہن کو بھی سکون ملے۔
کمپنی کے مطابق یہ مشین خاص طور پر ان لوگوں کے لیے مفید ہو سکتی ہے جو معذوری یا بڑھتی عمر کے باعث خود نہا نہیں سکتے۔
اس کے ساتھ ساتھ وہ لوگ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو جو مصروف زندگی کی وجہ سے خود غسل کے لیے وقت نہیں نکال پاتے۔ اس کے علاوہ اسے ہوٹل، ری ہیبلیٹیشن سنٹرز اور نرسنگ ہومز میں استعمال کی تجاویز بھی دی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: جاپان نے تائیوان کے معاملے پر حد پار کی تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی، چین
’’ہیومن واشنگ مشین‘‘ کی قیمت تقریباً 60 ملین ین (تقریباً 385,000 امریکی ڈالر) رکھی گئی ہے اور کمپنی محدود تعداد یعنی تقریباً 50 یونٹس فروخت کرے گی۔
پہلے یونٹ کو ایک ہوٹل نے خرید لیا ہے جبکہ بڑے الیکٹرانکس ریٹیلر Yamada Denki اسے اپنے اسٹورز پر نمائش کے لیے لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔











