پیر,  01 دسمبر 2025ء
عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ، عدالت سے بڑی خبر آ گئی

لاہور(روشن پاکستان نیوز) عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست دوسرے بینچ کو منتقل کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے معاملے میں نامزد ملزم کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

مزید پڑھیں: آئی جی پنجاب کا سیاہ شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم

کیس کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کی۔ سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے ملزم کی ضمانت منسوخی کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے تاہم ملزم ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہو رہا جس کے باعث ٹرائل مسلسل التواء کا شکار ہے۔

درخواست گزار کے مؤقف کے مطابق ملزم کی عدم پیشی ٹرائل میں رکاوٹ بن رہی ہے، عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم کی ضمانت خارج کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی نوعیت کے پیشِ نظر درخواست کسی اور بینچ کو منتقل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

مزید خبریں