اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف ہدایتکارہ و سینئر اداکارہ مرینہ خان نے اپنے کیریئر کے عروج پر خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ نے سرکاری ٹی وی پر ایک شو میں اپنی صحت سے متعلق بتایا کہ کیریئر کے عروج پر انہیں ایک نہایت خوفناک طبی مسئلے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مرینہ خان نے ڈرامہ سیریل ’تنہائیاں‘ اور ’دھوپ کنارے‘ کا زمانہ یاد کرتےہوئے کہا کہ مجھے چہرے کا فالج تشخیص ہوا تھا، جس سے چہرے کا ایک حصہ ڈھلک گیا تھا، تاہم میں نے لوگوں کی پروا کئے بغیرمعمول کی زندگی جاری رکھی۔
مزید پڑھیں: ہیپاٹائٹس ڈی: عالمی ادارہ صحت سے ’کینسر‘ کا ٹائٹل پانے والی یہ نئی بیماری کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ خاندان کی ایک شادی میں مجھے میرے بھائی کے سسر نے مشورہ دیا کہ میں اسٹیج کے قریب کھڑی نہ ہوں، ورنہ دلہا سمجھے گا کہ میں اسے آنکھ مار رہی ہوں، کیونکہ میرے چہرے کے ڈھلکنے والے حصے کی جانب کی آنکھ پوری طرح بند نہیں ہوتی تھی۔











