بیجنگ(روشن پاکستان نیوز) چین نے جاپان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ تائیوان کے معاملے پر حد پار کی تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
چین نے جاپانی وزیراعظم کے تائیوان سے متعلق حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جاپان نے تائیوان کے معاملے میں حد پار کی تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
چینی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے کہا کہ چینی فوج دشمن کو شکست دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور وہ ملکی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔
مزید پڑھیں: پنجاب کی تمام شوگر ملز میں کرشنگ کا آغاز ، چینی 10 روپے فی کلو سستی ہونے کا امکان
ترجمان نے مزید کہا کہ اگر جاپان نے تائیوان کے مسئلے پر کوئی عملی اقدام کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
چین نے جاپان کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ تائیوان اس کا داخلی معاملہ ہے اور کسی بھی بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔











