لندن(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور امورِ خارجہ کی ماہر سحر کامران نے لندن میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے اہم اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ساؤتھ ایشیا کے سینئر فیلو اے لیوسک اور ان کی ریسرچ ٹیم سمیت دیگر بین الاقوامی ماہرین نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں خطے کی بدلتی ہوئی جغرافیائی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سحر کامران نے بتایا کہ اس دوران سیکیورٹی چیلنجز، علاقائی پالیسیوں اور موجودہ حالات کے اثرات پر عالمی شرکاء سے گہری گفتگو ہوئی۔
مزید پڑھیں: سحر کامران کی آئرش فلم فیسٹیول میں شرکت، فلم کی تعریف اور ثقافتی ہم آہنگی کے فروغ پر زور
ان کا کہنا تھا کہ یہ سیشن نہایت سودمند اور بامعنی ثابت ہوا، جس میں مستقبل کے علاقائی رجحانات اور ممکنہ سفارتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ریسرچ ٹیم نے جنوب ایشیا میں جغرافیائی استحکام، علاقائی تعاون اور موجودہ کشیدگیوں سے متعلق اپنے تازہ ترین تجزیات پیش کیے۔
اجلاس کے اختتام پر تمام فریقین نے تحقیق، مکالمے اور پالیسی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔











