بدھ,  26 نومبر 2025ء
فیلڈ مارشل سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی ملاقات

راولپنڈی(روشن پاکستان  نیوز)  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی جی ایچ کیوآمد ہوئی جہاں انہوں نے  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر  کا بتانا ہے کہ ملاقات میں پاکستان ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت،  دوطرفہ تعاون، علاقائی اور خطے کی موجودہ سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے شاہ نجف پارک میں شجرکاری مہم،متعدد درخت لگائے گئے

فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور دہشتگردی کےخاتمےکے لیے ایران سےقریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر سیکرٹری ایرانی سپریم کونسل علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ یہ باہمی تعاون علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور دیرپا استحکام کےلیے ضروری ہے۔

مزید خبریں