بدھ,  26 نومبر 2025ء
برطانیہ: حکومت کا کم از کم اجرت میں اضافے کا فیصلہ

لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانوی حکومت نے کم از کم اجرت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اطلاق آئندہ سال اپریل سے ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 21 سال اور اس سے زائد عمر کے ورکرز کی فی گھنٹہ تنخواہ میں 4.1 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی اجرت 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہو جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 18 سے 20 سال کے ملازمین کی کم از کم اجرت میں بھی 8.5 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، جس کے بعد ان کی تنخواہ 10.85 پاؤنڈ فی گھنٹہ مقرر ہوگی۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواستیں، پاکستان کا حیران کن نمبر

اسی طرح 16 اور 17 سال کے نوجوان کارکنوں کی اجرت میں 6 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ان کا نیا ریٹ 8 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہو جائے گا۔

یونینز نے کم از کم اجرت میں اضافے کا خیرمقدم تو کیا ہے، تاہم بعض حلقوں نے اسے ناکافی قرار دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار بھی کیا ہے۔

مزید خبریں