لندن(روشن پاکستان نیوز) ویسٹ یارکشائر پولیس نے منی لانڈرنگ کےخلاف آپریشن کرتے ہوئےغیر قانونی اثاثے ضبط کرلیے۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران 2.7 ملین پاؤنڈ کے غیرقانونی اثاثے ضبط کیے۔ 4 ملین پاؤنڈ مالیت کے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں منجمد کردی گئیں۔
مزید پڑھیں: برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواستیں، پاکستان کا حیران کن نمبر
ہائی اسٹریٹ کی متعدد دکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے جہاں سے جعلی سگریٹس اور غیر قانونی ویپس بھاری مقدار میں برآمد کرلی گئی۔
ادھر کرکلیز میں بھی سونے کے فراڈ میں ملوث گروہ کو بے نقاب کردیا گیا جن کے ایک لاکھ 17 ہزار پاؤنڈ کے مشکوک بینک فنڈز منجمد کردیے گئے۔











