حافظ آباد (شوکت علی وٹو) سینیئرصحافی جاوید شہزاد بھٹی کو اتحاد میڈیا گروپ کا چیئرمین مقرر کیے جانے پر حافظ آباد اور دیگر علاقوں کی صحافی برادری کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
جاوید شہزاد بھٹی حافظ آباد کے معروف ترین اور باوقار صحافی سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ مثبت، ذمہ دارانہ اور عوامی مسائل پر مبنی صحافت کو فروغ دیا اور عام شہریوں کی آواز کو ایوانِ بالا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اتحاد میڈیا گروپ کے سرپرستِ اعلیٰ رائے غلام سرور بھٹی نے اس موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاوید شہزاد بھٹی کی تقرری سے صحافت میں مزید بہتری اور مثبت تبدیلی آئے گی۔
مزید برآں سینیئر صحافی ظہیر اقبال بھٹی، شبیر مغل، رفاقت اسلام بٹ مہر فاروق سمیت دیگر صحافیوں نے بھی جاوید شہزاد بھٹی کو چیئرمین بننے پر دلی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت اور معیاری صحافت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
صحافی برادری نے کہا کہ جاوید شہزاد بھٹی ہمیشہ اتحاد، دیانت اور سچائی پر مبنی صحافت کے داعی رہے ہیں اور ان کی تقرری میڈیا کے لیے خوش آئند قدم ہے۔











